اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مزید 7 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
رکنیت بحال ہونے والوں میں سینیٹر اعظم سواتی، رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد شامل، فرخ خان اور امیر علی شاہ جیلانی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی
الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان، سعید احمد، رکن بلوچستان نعمت اللہ زہری کی بھی رکنیت بحال کر دی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کو معطل کی تھی۔