اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے روزویلٹ ہوٹل کی عمارت کمرشل استعمال کیلئے ری ڈویلپ کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے روز ویلٹ ہوٹل ختم کر کے آفس ٹاور، اپارٹمنٹس، ریٹیل اور دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری بھی دے دی گئی۔
لیز کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جوائنٹ وینچر کے ذریعے عمارت ری ڈویلپ کی جائے گی، کابینہ نے2 سال سے زیر التوا فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی منظوری بھی دی۔