اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سپیکر کے مؤقف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ممبران نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اب ارکان اسمبلی تحریری حکم نامے اور مکمل عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہی قومی اسمبلی آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی کے 43 اراکین کو ایوان میں جانے سے روکنے کا فیصلہ
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدالت کے تحریری حکم نامے تک پی ٹی آئی ممبران کو اجلاس میں آنے سے روکنے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق استعفوں کا معاملہ معطل ہونے کے بجائے کالعدم ہو تو ہی پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی میں واپس آئیں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ممبران پارلیمنٹ لاجز میں واپس چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر موقف سامنے آگیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا اور عدالت نے ان حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا ہے۔
دوسری جانب کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔