لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک جماعت کے بغض میں جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ظلم و جبر نے تحریک انصاف کو کندن بنا دیا، عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے گرفتاریاں ان کا آخری حربہ ہے اس لئے از خود جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ثابت قدم ہے۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 9, 2023
مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا بدترین ظلم اور جبر تو مارشل لاء کے ادوار میں بھی نہیں ہوا جو آج کیا جا رہا ہے، مظالم سے ثابت ہوگیا کہ جمہوریت کے لبادے میں آج بد ترین آمریت مسلط ہے۔