کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کی رہائش گاہ گئے۔
کامران ٹیسوری نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی وفات پر بیگم صہبا مشرف اور صاحبزادے بلال مشرف سے اظہار تعزیت کیا، سابق صدر کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جنرل (ر) پرویز مشرف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہر قائد کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، سب سے پہلے پاکستان کے نعرے پر ان کا غیر متزلزل یقین تھا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بیگم صیہبا مشرف اور ان کے صاحبزادے بلال مشرف سے اظہار تعزیت کیا, ملک کی تعمیر و ترقی، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچرکی تعمیر کے لئے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں سب سے پہلے پاکستان کے نعرے کو انہوں نے آخری سانس تک نبھایا۔گورنر سندھ pic.twitter.com/NkJWX0DLGx
— Press Secretary to Governor Sindh (@psec_governor) February 10, 2023
کامران خان ٹیسوی نے کہا کہ پرویز مشرف نے اس نعرے کو آخری سانس تک نبھایا، بھارتی اور دیگر غیر ملکی ٹیلی ویژن چینلز پر پاکستان کے دفاع میں انہوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔