شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں ضمانت بعداز گرفتاری منظور

Published On 11 February,2023 03:24 pm

راولپنڈی : (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور ہو گئی۔

شیخ رشید کی جانب سے سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے، علاقہ مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے فیصلہ سُنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی الیکشن: شیخ رشید کے این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی منظور

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے،  مری کی جعلی ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے۔


خیال رہے کہ شیخ رشید کے خلاف گرفتاری کے دوران پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنےکے الزام میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

9 فروری کو مری کی عدالت نے مری پولیس کی شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔