مریم نواز نیب ترامیم سے متعلق عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونا چاہتی ہیں، فواد چودھری

Published On 12 February,2023 07:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز بے جا تنقید نیب ترامیم سے متعلق عدالتی فیصلے سے پہلے دباؤ بڑھانے کیلئے کر رہی ہیں، یہ عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی بہیمانہ کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ ان کو خوف ہے عدالت نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دے گی جس سے رجیم چینج کا سارا مقصد ختم اور تمام مقدمات بحال ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بہت ہوگیا! آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے: فواد چودھری

اس پہلے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں میں چائے کی قیمت 1100 روپے سے 1500 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ رمضان سے پہلے مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کرے گا، حیران ہوں اتنا بڑا بحران ہے اور وزراء کی فوج ظفر موج کو نیند کیسے آتی ہے۔