لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائے گی۔
آئی ایم ایف کے حکومت کیساتھ مذاکرات کے آخری دور کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔
IMF سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر تین بلین ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا اور اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ھل کر رہ جائیگی ۔۔ عدلیہ ہی امید ہے https://t.co/5YAsoxn6CX
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2023
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائیگی، عدلیہ ہی امید ہے۔