لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کھڑے ہوکر فواد چودھری کا استقبال کیا۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کی جدوجہد کی تعریف کی جبکہ دیگر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بھی فواد چودھری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) February 3, 2023
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے یکم فروری کو فواد چودھری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔