لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری (لالی ووڈ) کی معروف اداکارہ ریشم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فواد چودھری کو رہا کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
— Resham (@TheRealResham) January 30, 2023
اداکارہ نے کہا کہ خدارا ان دو معصوم بچیوں نِساء اور مرہا کو سیاست سے دور رکھا جائے اور فوری طور پر ان کے والد سے ملوایا جائے۔
خیال رہے کہ سوموار کے روز اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کی مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔