اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے فواد چودھری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد کی عدالت نے فواد چودھری کو وکلاء اور خاندان سے ملاقات کی بھی اجازت دے دی، پندرہ منٹ کیلئے خاندان کے افراد اور وکلاء سے ملاقات کرلیں۔
واضح رہے سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی پولیس کی درخواست منظور کی تھی، فواد چودھری کو تھانہ کوہسار کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی درخواست منظور
جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کے حوالے سے پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔