راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیف الیکشن کمشنر کے نام جیل سے خط ارسال کر دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ میں عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں، مجھے قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہوا ہے، میں متعدد مرتبہ قلم دوات کے نشان پر ہی منتخب ہوا ہوں، مجھے الیکشن سے ایک روز قبل لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی اجازت دی جائے۔
خط میں شیخ رشید نے الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کو دوسری مرتبہ جیل سے خط لکھ رہا ہوں تاکہ میری باتوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔