اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاور آف اٹارنی کی ڈیجیٹائزیشن سے عوام کو فائدہ ہو گا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سروسز میں شفافیت آئے گی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سسٹم کا اجرا کر دیا، آٹومیشن آف پاور آف اٹارنی کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاور آف اٹارنی کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کر کے خوشی ہوئی، اس سسٹم سے عوام کو کافی سہولت ملے گی۔
Islamabad: Foreign Minister @BBhuttoZardari addresses the Global launch ceremony of the Digital Power of Attorney pic.twitter.com/IbiSUAjNEd
— PPP Parliamentary Leaders (@PPPLeaders) February 14, 2023
چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور آف اٹارنی کے جدید نظام کا دائرہ کار 197 ملکوں تک بڑھا رہے ہیں، پاور آف اٹارنی نظام میں جدت سے اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے، بلاول بھٹو
طارق ملک نے کہا کہ 130 ملکوں میں پاکستانی سفارت خانوں کو جدید نظام سے متعلق تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔