یو ایس ایڈ کے پاکستان میں ڈیجیٹل مراکز کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاہدے

Published On 20 December,2022 07:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یو ایس ایڈ نے پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ پاکستان میں ڈیجیٹل مراکز کے قیام اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔

پاکستان میں خصوصی ٹیکنالوجی زون میں ڈیجیٹل مراکز کے قیام اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور ایم او یوز پر دستخط یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس میں کئے گئے۔

امریکی ناظم الامور اینڈریو شوفر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں پاک امریکہ کوششوں کی طویل تاریخ ہے۔

اینڈریو شوفر نے مزید کہا کہ ماضی میں سبز انقلاب زندگیوں میں بہتری لانے کا وسیلہ بنا تھا، معاہدہ ماحول دوست اتحاد، شفاف توانائی کے متبادل ذرائع کی ترقی میں مدد دے گا۔