اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 23 فروری کو پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔
تین رکنی بنچ کے ارکان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تبادلے کا آرڈر معطل: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال
کیس سماعت کیلئے مقرر ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک دوسرے بنچ نے آج ہی غلام محمود ڈوگر کیس بھی ٹرانسفرز کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔