لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الہٰی کے پارٹی کی بنیادی رکنیت برخاست کر دی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو پارٹی کی وجہ سے حاصل عہدوں سے منسلک نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، اس حوالے سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی، ضابطہ کی کھلی خلاف ورزی پر آپ کو پارٹی سے فارغ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل 26 جنوری 2023 کو پرویز الہٰی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چودھری شجاعت کو صدارت سے برطرف کرکے چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا نیا مرکزی صدر منتخب کیا گیا تھا۔
طارق بشیر چیمہ کی جگہ کامل علی آغا کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، 31 جنوری 2023 کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کا صدر برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔