وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

Published On 21 February,2023 11:50 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پولیس نے وزیر مواصلات و تعمیرات سردارعبدالرحمان کھیتران کے گھر چھاپہ مارا۔

ترجمان پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں، عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے و رہائش گاہ سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بارکھان واقعہ: وزیر داخلہ بلوچستان کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پٹیل باغ میں رہائشگاہ کو جانے والے راستے سیل ہیں، پولیس کی جانب سے خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گراں ناز نامی خاتون نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگایا تھا، بعدازاں خاتون کو دو جوان سال بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا جن کی لاشیں کنویں سے برآمد ہوئی تھیں۔

ادھر سردار عبدالرحمان کھیتران نے خاتون کے الزامات کو رد کر دیا اور اپنے بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ سردار بننا چاہتا ہے، اسی نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا۔

Advertisement