کراچی : نیٹی جیٹی پل کے قریب رکشہ الٹنے کے باعث 6 افراد زخمی

Published On 27 February,2023 02:54 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے نیٹی جیٹی پل کے قریب رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔