عمر کوٹ : کلانکر جھیل میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے

Published On 20 February,2023 04:47 am

عمر کوٹ : ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں زائرین کی کشتی کلانکر جھیل میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے کے باعث 6 افراد جھیل میں ڈوبے، زائرین نوری والی کے مزار پر حاضری کے لئے جا رہے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر تین کی تلاش کے لئے جاری ریسکیو آپریشن کو اندھیرے کے باعث روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔