اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے لکھا کہ 27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کے بہانے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان ملک کا مستقبل، نظر انداز نہیں کر سکتے: وزیراعظم
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ پرامن رہنے کے خواہاں ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
Today the nation pays rich tribute to PAF for a befitting response to the Indian violation of Pakistan s air space on the pretext of false flag Pulwama attack. While we aim for peace with all, we are mindful of our duty to defend the country. Let no one make any mistake about it.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 27, 2023
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ" کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔