اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی، جس میں ملکی کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال، عوامی فلاح اور بہبود کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس بھارت میں انتہا پسندی کیخلاف کردار ادا کرے: وزیر اعظم شہباز شریف
ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات پر سپریم کوٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے اور سماعت کرنے والے بنچ سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کرنے پر اتفاق کیا۔