بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

Published On 24 February,2023 12:44 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم سے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاور ڈویژن کے امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔
 

Advertisement