لاہور: (دنیا نیوز) زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تعداد کم کر دی گئی۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد جانے سے پہلے 200 سے زائد پولیس اہلکار زمان پارک کے اطراف میں مختلف پوائنٹ پر ڈیوٹی کر رہے تھے۔
تازہ صورت حال کے مطابق اب عمران خان کی رہائش گاہ پر 30 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں سکیورٹی کو بڑی حد تک کم کر دیا گیا ہے۔