لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں کراچی میں گرفتاریوں کے لیے 6 مارچ کی تاریخ طے کر دی گئی۔
کراچی سے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی، سابق ارکان قومی اسمبلی اور کارکن گرفتاریاں دیں گے، کراچی میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کے لیے تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
اس سلسلہ میں کراچی میں سینیٹر اعجاز چودھری کے زیر صدارت ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔