اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پیشی کے دوران 8 اسلحہ بردار افراد کو حراست میں لے لیا گیا
مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کر رہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کیلئے اکسایا اور توڑ پھوڑ پر آمادہ کیا، جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، رانا ثنا اللہ
پولیس کے مطابق ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتاریوں کیلئے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔