اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔
فواد چودھری نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات آگئے ہیں، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدر مملکت دیں گے اور خیبر پختونخوا کے گورنر کو فوراً تاریخ دینے کا پابند کر دیا گیا ہے، جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 1, 2023
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، آئین کی بالادستی کیلئے 90 دن میں الیکشن کروانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 1, 2023
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے ہر صورت مشاورت کا پابند ہے اور صدر مملکت پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے جو کہ 90 روز سے زیادہ نہیں ہوگا، مسلم لیگ (ن) والو اب بھاگنا نہیں میدان میں آؤ اور مقابلہ کرو، سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی قائم کرکے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 1, 2023