اٹلی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ، جاں بحق پاکستانی نوجوان کی لاش 4 روز بعد مل گئی

Published On 03 March,2023 11:39 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونےوالے پاکستانی نوجوان کی لاش 4 روز بعد مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق پشاور کے نوجوان اذان آفریدی کی لاش 4 روز بعد ملی ہے ، اٹلی میں موجود اذان آفریدی کے ماموں نے لاش کی شناخت کی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اذان آفریدی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کےلیے اٹلی گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کشتی حادثہ: انسانی سمگلنگ کے شبہ میں دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد گرفتار

یاد رہے کہ چند روز قبل ترکیہ سے اٹلی جانے والی کشتی الٹنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 64 غیر ملکی جاں بحق ہو گئے تھے، حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کے تابوت کروٹون کے ایک سپورٹس ہال میں رکھے گئے ہیں ، ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 12 بچے بھی شامل ہیں۔

 

Advertisement