وزیر خزانہ سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی ملاقات

وزیر خزانہ سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی ملاقات

ملاقات میں سفیر مسعود خان نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ مسعود خان کے دور میں امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بڑھے گا۔

مزید برآں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا اور سفیر مسعود خان کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔