لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے ، انہوں نے کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔
جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے۔۔۔کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 4, 2023
واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتاریاں دینے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہائی پانے والوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔ تحریک انصاف ورکرز زندہ باد، پاکستان پائندہ باد
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 4, 2023