ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازی خان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خطاب سے پہلے پارٹی کے مختلف دھڑوں میں لڑائی ہو گئی۔
لڑائی ورکرز گروپ اور پارلیمینٹرین گروپ میں ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے، اطلاع پر ڈیرہ غازی خان پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے مشتعل کارکنوں کو منتشر کیا۔
الیکشن مہم کے آغاز پر بڑی سکرین نصب کرنے کے تنازعے پر لڑائی ہوئی، دونوں گروپوں کے رہنما اپنی اپنی سکرین لگانا چاہ رہے تھے، لڑائی کے بعد پولیس نے دونوں کو ہی سکرین لگانے سے روک دیا۔