رانا ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

Published On 04 March,2023 07:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 6 مارچ کو رانا ثناء اللہ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایک الیکشن پر سنجیدہ ہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، رانا ثنا اللہ

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گجرات کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حقائق کے برعکس وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیئے جائیں۔

Advertisement