لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری رانا شاہد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ثبوت نہیں لگائے، آڈیو لیک کا ٹرانسکرپٹ بھی ساتھ نہیں لگایا گیا، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔