اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاستدانوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔
گوجر خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی، ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بات کرتے ہیں، پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، سیاست میں مذکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کی بقا کی خاطر سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے، ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات کا انعقاد بیک وقت ہونا ضروری ہے، گوجر خان کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔