چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا کے لئے عہدیدار نامزد کر دیئے

Published On 04 March,2023 09:23 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے لئے عہدیداروں کی نامزدگیاں کر دیں۔

بلاول بھٹو کی جانب سے نائب صدارت کے لئے سرتاج خان، افسر الملک ،سلیم خان اور طارق خٹک جبکہ گوہر انقلابی کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ، ضیاء اللہ آفریدی کو خزانچی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ملکی بہتری کیلئے کام نہیں کیا، خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی نے فرزند علی کوآرڈی نیشن سیکرٹری، سجاد شیرانی کو ڈپٹی کوآرڈی نیشن سیکرٹری نامزد کیا ہے۔
 

Advertisement