وزیر خارجہ بلاول بھٹو دورہ یورپ مکمل کر کے وطن پہنچ گئے

Published On 23 February,2023 10:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورہ یورپ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے میں ہنگری سے کراچی پہنچے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 20 فروری کو اسلام آباد سے جرمنی پہنچے تھے۔

وزیر خارجہ نے 3 روزہ دورہ یورپ کے دوران جرمنی، برطانیہ اور ہنگری میں اہم ملاقاتیں کیں۔
 

Advertisement