کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہنے والے مفتاح اسماعیل بھی ٹیکسز کے معاملات سے لاعلم ہیں۔
سابق وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، سابق وزیر خزانہ فرماتے ہیں کہ سندھ حکومت زرعی اور پراپرٹی ٹیکس وصول نہیں کرتی، مفتاح صاحب ڈھل، آبیانہ زرعی زمین سے وصول کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت کی بحالی کو مشکل قرار دے دیا
انہوں نے کہا 18 ویں ترمیم سے قبل 2011 میں صوبے کو 10 ارب روپے کی آمدن ہوتی تھی، 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ ریونیو بورڈ سالانہ 160 ارب روپے ٹیکس وصول کرتا ہے، FBR اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر پا رہا، مفتاح اسماعیل کو ایسے بیان دینے سے پہلے فیکٹس اور فگرز کو چیک کرنا چاہئے۔