کراچی: (دنیا نیوز) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف آمروں کے زمانے میں میئرشپ پر قابض ہونے میں کامیاب رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری سوچ اپنائے، دھونس دھمکی کا زمانہ گزر چکا ہے، دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوالات اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کراچی میں نہ کوئی ایم این اے منتخب ہوا ہے نہ ایم پی اے، میئرشپ کوئی کیک نہیں ہے جو تشتری میں رکھ کر جماعت اسلامی کو پیش کیا جائے۔