میرے اختیار میں ہوتا تو پٹرول 500 روپے لٹر کر دیتا: پی پی رہنما مخدوم احمد محمود

Published On 28 February,2023 10:27 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ ہم پیٹرول دبئی سے بھی سستا بیچ رہے ہیں۔

نجی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملک کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے انوکھی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے اختیار میں ہوتا تو پیٹرول 500 روپے لٹر کردیتا اور دیکھتا کہ ٹریفک کم نہیں ہوئی تو 600 روپے فی لٹر کر دیتا۔

مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ اگر یونٹ 100 روپے ہو جائے تو ہیوی لائٹس کوئی بھی نہیں چلائے گا، ملک کو بچانے کیلئے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کردیتا، ، لیڈر عوام کی بات کو سن کر سیاست کرتے رہے تو ملک نہیں بچے گا، سابق گورنر کی بات سنتے ہی حاضرین سکتے میں آ گئے۔
 

Advertisement