اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم اور سکیورٹی فورسز نے پہلے بھی دہشتگردی کوشکست دی تھی اب بھی دیں گے۔
بولان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا دشمن اوچھے ہتھکنڈوں سے سکیورٹی فورسز کے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتا، ہمیں اپنی بہادر فوج اور پولیس اہلکاروں پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ : بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکہ ، 9 پولیس اہلکار شہید
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی افواج اور پولیس کیساتھ کھڑی ہے، خواجہ آصف نے دھماکے میں اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔