فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ گرفتاری کے ڈر سے چھپ کر بیٹھا عمران خان اپنے لیے الگ اور دوسروں کیلئے الگ قانون چاہتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے تو 25 مئی کوانقلاب لے کر آنا تھا، عمران خان نے 26 نومبر کو بھی لانگ مارچ کے ذریعے انقلاب لانا تھا، جو آنسو گیس سے ڈر جائیں وہ ٹینکوں کے آگے کیا لیٹیں گے؟۔
یہ بھی پڑھیں: بزدل عمران خان گرفتاری سے ڈرتا ہے، عطا اللہ تارڑ
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے، قانون سب کیلئے برابر نہ ہو تو ریاست تباہ ہو جاتی ہے، عمران خان چاہتے ہیں عدالتیں اس کے خلاف فیصلے نہ دیں، ملک ایک لاڈلے کی خواہشات پوری کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔