اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف کو نا اہل کرتے ہوئے اپیل کا حق نہیں دیا گیا، عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی بریت کیخلاف پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نیک نیتی کے ساتھ نہیں توڑیں، عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ نظام گر جائے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کر رہا، کیا ایسے انتخابات کرانا چاہتے ہیں جس سے مزید تنازعات پیدا ہوں؟