اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تجارت، آئی ٹی، زراعت، صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آشیانہ ریفرنس: وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہ کا بیان قلمبند
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں، وزیر اعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تجارتی حجم کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں، حکومت سرمایہ کاروں کے لئےدرآمدات و برآمدات پر لاگو قوانین و ضوابط کو آسان بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
— PMLN (@pmln_org) March 4, 2023
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو سفیر سردار مسعود خان نے امریکا میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔