اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی، وکلاء کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آڈیو لیک کی بنیاد پر شکایت دائر کی گئی۔
وکلاء نے درخواست میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔