اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف اور راجہ ریاض نے چیئرمین نیب، صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں اہم قانونی اور آئینی امور پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت بھی کی۔