لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی آئندہ ہفتے وطن واپسی کا امکان ہے، وہ اڑھائی ماہ امریکہ میں قیام کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو وطن واپسی پر پارٹی میں اہم ذمہ داری بھی سونپی جائے گی۔