عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

Published On 05 March,2023 01:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب گورنمنٹ فیصلہ کرے گی یا عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں، اس چور کو معلوم ہے میں نے چوری کی ہے، عمران خان کی فرنٹ مین نے اربوں روپے باہر منتقل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ فیصلہ کرتی تو عمران خان ہائیکورٹ میں گرفتار ہوسکتے تھے، پولیس زمان پارک عدالت کا آرڈر لی کر پہنچی ہے، حکومت کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری حالات کو شدید خراب کرے گی، پی ٹی آئی

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن ملک کی بہتری کیلئے ہونا چاہیے، الیکشن عمران خان کی زد کو پورا کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیے، ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: شیر بےگناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کرگرفتاری دیتا ہے، مریم نواز

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرنا ہوتا تو برگر کارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے، یہ بزدل انسان ہے اور چھپا بیٹھا ہے، یہ سزا سے بچنے کیلئے سارے بہانے کر رہا ہے۔