لاہور : (دنیا نیوز ) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر بیان میں کہا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔
شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2023
باہر نکلو بزدل آدمی!
لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم #عمران_گھبرانا_نہیں pic.twitter.com/KaARnqXK4p
انہوں نے مزید لکھا کہ قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی ہے ، باہر نکلو بزدل آدمی! مریم نواز نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دیدیں۔
بات سنیں @NawazSharifMNS تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2023
واضح رہے کہ پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور زمان پارک پہنچی تھی ، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں :عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا، رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب گورنمنٹ فیصلہ کرے گی یا عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔