اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رو، چیخو یا پٹو، تم سے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمہیں سمجھوتہ نہیں این آر او چاہئے، فارن ایجنٹ، گھڑی چور ہو آرمی چیف سے کیوں ملنا چاہتے ہو؟ گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنہوں نے " رجیم ہٹائی " ، جنہوں نے " امپورٹڈ حکومت " بنائی، جنہوں نے تم پر " حملہ کرایا "، سب سے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہو؟ جنہیں " میرجعفر، میر صادق" کہا، سب کو معاف کرنے کو تیار ہو؟۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سمجھوتہ نہیں این آر او کی منتیں ہیں، سمجھوتے کی بات اس لئے کیونکہ ہیروں، 190 ملین پاؤنڈ کے بند لفافے، القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کو جواب نہ دینا پڑے؟