اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کیلئے ٹھیک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب ہے، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 7, 2023
ان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ بچاؤ نہیں بلکہ عدلیہ سے بچاؤ تحریک ہے، فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔