اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار فارن فنڈڈ گھڑی چور سکیورٹی کا بہانہ بنا کر آج پھر عدالت نہ آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدلیہ سے بچو تحریک پر سکیورٹی مسئلہ نہیں ہوتا، عدالت بلائے تو بیماری، معذوری، بزرگی اور ویڈیو لنک، گیدڑ تلاشی نہیں دے گا کیونکہ وہ فارن ایجنٹ بھی ہے اور گھڑی چور بھی۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 9, 2023
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد کی تینوں عدالتوں میں مختلف کیسز کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔